ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے ایران کے مغربی صوبے ایلام میں کابینہ کے اجلاس میں دو برس قبل نو دی مطابق تیس دسمبر کے عظیم عوامی کارنامے کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد بارہا تجربوں سے واضح ہوچکا ہے کہ عوام کے میدان میں آنے سے پیچیدہ مسائل حل ہوجاتے ہیں اور بیرونی اور داخلی دشمنوں کے سازشیں ناکام ہوجاتی ہیں۔
صدر جناب احمدی نژاد نے حساس اور نازک موقعوں پر عوام کے میدان میں موجود رہنے پر ملت ایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مختلف میدانوں میں عوام کی موجودگي قومی اقتدار کے استحکام اور اسلامی حکومت کو گرانے میں دشمنوں کی ناکامی اور رسوائي کا سبب بنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملت ایران نے بارہا ثابت کردیا ہے کہ جب بھی ملک کو مسائل درپیش ہوئے عوام نے اپنی آگاہانہ موجودگي سے ملک کے مسائل حل کئے کیونکہ عوام خدا کی قدرت کا جلوہ ہیں۔
................
/169